جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رجوع، پاکستان کا خیرمقدم

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری کشت و خون اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی جانب سے فلسطین کے حق میں عالمی عدالت سے رجوع کیا گیا جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کےعالمی عدالت انصاف میں جانےکاخیرمقدم کرتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ عالمی عدالت سے رجوع کے بعد کمقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مؤقف کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ فلسطین میں اسرائیل نے وحشیانہ بمباری کر کے پورا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا.

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ