بیٹے سمیت پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم ہلاک

ویب ڈیسک: بیٹے سمیت پولیس اہلکار کو شہید ہونے والا ملزم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ساتھی ملزمان کی نشاندہی کیلئَے پولیس زیر حراست ملزم کو ساتھ لے جا رہی تھی کہ گھات لگائے 4 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔
اس دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم نے کچھ عرصہ قبل بیٹے سمیت پولیس اہلکار محمد اشرف کو شہید کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی