پی ٹی ڈی سی ریسٹ ہاوسز

پی ٹی ڈی سی ریسٹ ہاوسز وفاق سے صوبے کو منتقل ہو گئے

ویب ڈیسک : پی ٹی ڈی سی کے ریسٹ ہاوسز باقاعدہ طورپر وفاق سے صوبے کو منتقل ‘وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت نے منتقلی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔
اس سلسلے میں نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال کا کا خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18ویں ترمیم کے تحت 19 پراپرٹیز وفاق سے صوبے کو ملے گی۔
خیبر پختونخوا کی وادیاں سوئٹرز لینڈ اور کسی بھی یورپی سیاحتی مقامات سے خوبصورتی میں کم نہیں، یہاں کے لوگ مہمان نواز ہے اور یہاں کا خوبصورت کلچر ہے ،19 سیاحتی رہائشگاہیں جن میں ریسٹ ہاوسز اور ہرٹس شامل ہیں ، سیاحت کے فروغ میں مدد ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹورازم کو پروموٹ کرنے کے سلسلے میں سہولیات دیں گے سیاحوں کی سہولت کیلئے بند ریسٹ ہاوسز کو فعال کردیا ہے ‘ضم اضلاع کی خوبصورتی اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔
بیرسٹر فیروز جمال کا مزید کہنا تھا کہ ضم اضلاع کی سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے تین روزہ کانفرنس کررہے ہیںفاٹا کے حوالے سے دنیا کو بتائیں گے کہ یہاں خوبصورتی سیاحتی مقامات ہیں ۔
خیبر پختونخوا میں صرف بدھ ازم کے 22 ہزار ہیرٹیج سائٹس ہیں یہ ہمارے لئے سونے کی کان ہے ‘ہم لوگوں کو سہولیات دیکر اسے بہتر کرسکتے ہیں اس سلسلے میں ہوٹلنگ اور سیاحتی سروسز بہتر ہو تو اس سے کافی امدنی ہوسکتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ