الیکشن 2024، کراچی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، بڑے نام آمنے سامنے

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا۔ اس حساب دے دیکھا جائے تو کراچی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑے نام میدان میں آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین اسی وجہ سے کراچی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں کیونکہ یہاں انتہائی ٹف مقابلہ ہو سکتاہے۔
صوبائِی دارالحکومت کراچی کے حلقہ این اے 242 پر سابق وزیراعظم شہباز شریف، ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال اور پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل مدمقابل ہیں۔
حلقہ این اے 240 پر سلیم مانڈوی والا اور 250 پر ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کو ٹکر دینے کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار سید عبدالرشید اور حافظ نعیم الرحمان تیار ہیں۔
حلقہ این اے 241 پر بھی بڑے کھلاڑی مدمقابل آ گئے۔ اس حلقے پر پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے عابد بیگ کامیابی کا عزم لئے ہوئے ہیں۔
این اے 248 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو جماعت اسلامی کے محمد بابر خان جبکہ این اے 247 پر ایم کیو ایم کے مصطفی’ کمال کو جماعت اسلامی کے منعم ظفر کا چیلنج درپیش ہے۔ اس کے علاوہ این اے 246 پر بھی ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی مدمقابل ہیں۔ اسی حلقہ پر متحدہ کے سید امین الحق اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے مابین دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔
سیاسی مبصرین کراچی کی نشستوں پر نظریں اس لئے بھی جمائے بیٹھَے ہیں کہ یہاں مدمقابل امیدواروں میں بڑے نام مدمقابل ہیں۔ اس لئے کراچی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن