فضل الرحمان اور ملا عبدالغنی برادر کی ملاقات، اہم امور زیر بحث

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی افغان نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات، تجارت سمیت کشیدگی کم کرنے جیسے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ افغانستان کے دوران جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیردفاع ملا یعقوب، وزیرخارجہ ملا امیر متقی، وزیر تجارت سمیت دیگر وزراء موجود تھے۔
نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برابر نے مولانا فضل الرحمان کے دورے کو دونوں ممالک کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امارت اسلامی کی اپنی ایک تاریخ ہے، ہمارے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسائل حل کرنا ہے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت قانون کے مطاق ہوں۔ ہمارہ دورہ جزبہ خیرسگالی کے تحت ہے۔
نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برابر کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی محفوظ اور پر امن ملک ہے، آپ کے دورے کے مثبت اثرات ہوں گے۔
اس موقع پر ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ ہمارے مابین تعلق آج کا نہیں بڑوں کے وقت کا چلتا آرہا ہے، آج تک ہم نے کبھِی اس میں فرق نہیں کیا۔
وزیردفاع ملا یعقوب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے دورے کے بعد صورتحال میں تبدیلی ائے گی۔ آپ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔
وزیرتجارت نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تجارت پر زور دیا جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق