پاکستان سپر لیگ 9کا آغاز 17فروری کو ہوگا ‘شیڈول جاری

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 9 کے شیڈول کا اعلان کر دیا‘ایونٹ کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں دفاعی چمپئن لاہور قلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے ۔
ایونٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا‘6 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔
34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، 2 ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9.9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے۔
بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔
اس کے بعد راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائے گا ۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں چار شہروں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی نظر آئے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار