چوہدری نثار

اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا‘چوہدری نثار

ویب ڈیسک :سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا۔
واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کسی کے پاو¿ں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا‘ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھول سکتا، علاقے کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا، میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہوگی، کل ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا