امریکہ کو جنگ میں دلچسپی نہیں لیکن یمن کو روکنا ہوگا، جان کربی

ویب ڈیسک: یمنی حوثیوں سے متعلق ایران کو امریکہ کی وارننگ، ترجمان وائٹ ہاﺅس جان کربی نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن یمن کو روکنا ہوگا۔ امریکی صدر بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مستقبل سے متعلق اہم خفیہ پیغام ایران کو بھی پہنچا دیا گیا ہے۔
امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حوثیوں نے اپنے ساتھیوں کی امریکی حملوں میں مارے جانے پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے جواب میں امریکہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔
امریکہ کی جانب سے ایران پر حوثی باغیوں کی پشت پناہی اور اسلحہ کی فراہمی کا الزام لگتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر جو بائیڈن نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹھہراتے ہوئے ایران کو ایک نجی پیغام بھیجا ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کو یمن کے ساتھ جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن حوثیوں کو روکنا ہوگا۔ کسی بھی کارروائی سے قبل تمام ممکنہ راستے اپنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں سے بدترین سلوک کا انکشاف