پانی کی قلت کے خدشات، موسمیاتی تبدیلی نے الارم بجا دیا

ویب ڈیسک: ملک میں موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی اور پانی کی قلت کے خدشات سر اٹھانے لگے۔ ملک میں آدھا موسم سرما گزر گیا لیکن پہاڑوں پر برف باری نہ ہونے کے برابر ہے۔ استور میں عام طور پر کئی کئی فٹ برف سے ڈھک جانےوالے بعض پہاڑوں پر برف کا نام و نشان نہیں اور درجہ حرارت بھی منفی 5 سے آگے نہیں جاسکا۔
وادی نیلم، لیپا اور شونٹھر جہاں جنوری تک کئی کئی فٹ برف ہوتی تھی ، اب تک بہت کم برف باری ہوئی ہے ، بارشیں نہ ہونے سے ذخائر میں پانی ختم ہونے لگا، ابلتے چشمے بھی خشک پڑنے لگے ۔
ان علاقوں میں بارشیں نہ ہونے اور برف باری کے اپنے ہدف سے کم ہونے اور موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی جس کے باعث پانی کی قلت کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع