اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا قاتلا نہ حملہ میں زخمی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: اے جی آفس پشاور میں اکاؤنٹنٹ جنرل پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ گوہر زمان نامی ملزم نے گالم گلوچ کے بعد ان پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور کے عملے نے گوہر زمان نامی ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر اکبر علی خان نے تھانہ شرقی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اے جی آفس خیبر پختونخوا کے اکاؤنٹنٹ جنرل ہیں۔ اپنے دفتر میں کام میں مصروف تھا کہ گوہر زمان نامی ملزم بغیر اجازت دفتر میں گھس آیا اور گالم گلوچ کےبعد حملہ کیا اور ان کے سر اور چہرے پر وار کیا جس سے ان کی دائیں آنکھ زخمی ہوگئی۔
انہوں نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ اس دوران آفس کا دیگر عملہ پہنچ گیا اور انہوں نے ملزم کو قابو کر لیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ