غیر قانونی طورپر مقیم

پاکستان میں1اعشاریہ 7ملین افغان شہری غیر قانونی طورپر مقیم

ویب ڈیسک :پاکستان میں1.7ملین افغان شہری غیر قانونی طورپرمقیم ہیں جو کہ دہشت گردی اور مالی جرائم کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔
یورپی یونین ایجنسی آف اسائلم اورانٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق1.7 ملین افغان شہری بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہی 1.7 ملین غیر قانونی تارکین وطن کا مخصوص گروہ ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی اور مالی جرائم کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین کے مطابق پاکستان افغان مہاجرین کی میزبانی کیلئے کوئی فنڈنگ حاصل نہیں کرتا‘UNHCR کی طرف سے25ہزار روپے تک کی ایک وقتی نقد گرانٹ واحد مالی امداد ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گرانٹ براہ راست پناہ گزین خاندانوں کو دی جاتی ہے، جس میں پاکستانی حکومت کے لیے کوئی حصہ مختص نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل آگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے بتایا کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق ایران نے 2021ءمیں 10لاکھ 31 ہزار 757 افغان شہریوں کو ملک بدر کیاتھا ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل