بلاول بھٹو

مسلم لیگ ن کی سیاست جمہوری نہیں رہی‘بلاول بھٹو

ویب ڈیسک :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست جمہوری نہیں رہی، وہی پرانی سیاست ہے جس کا سب کو علم ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور انہیں ناکام بنائے گی ؑ
قمبر شہدادکوٹ میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ ن لیگ سیاست نہیں کرنا چاہتی بلکہ سیاسی مخالفین کو پچ سے آو¿ٹ رکھنا چاہتی ہے اور اکیلے کھیلنا چاہتی ہے‘ن لیگ کے دباو¿ میں آکر آر اوز نے چکوال، تلہ گنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور سے ہمارے بعض امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا،اس سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کر رہے ہیں ، عدالت بھی جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی سے ہونے والے معاملے کا فائدہ اٹھانےکی کوشش کر رہی ہے، اب الیکشن نزدیک نظر آرہے ہیں، الیکشن میں مقابلہ اب شیر اور تیر میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی جماعت کو اس کے انتخابی نشان سے محروم کیاجائے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن درست طریقے سے نہیں کرایا، قاضی فائز عیسٰی جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے قانون پرعمل درآمدکرکے فیصلے دیتے ہیں، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ پر سارا ملبہ ڈالنا نا انصافی ہے ، پی ٹی آئی کارکن عدلیہ کے بجائے اپنے اندر دیکھیں کہ خامیاں کہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور