بجلی بم

عوام پرایک اوربجلی بم گرانے کی تیاری،نیپرا میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔
درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بس بہت ہوگیا اداروں کو نشانہ بنانا بند کر دیں،فیصل واوڈا