دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری

دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کا معاملہ، پشاور ہائی کورٹ میں سماعت

ویب ڈیسک: دہشتگردوں کی دوبارہ آبادکاری کے معاملہ پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان نے کی۔
دوران سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ اب تو حالات تبدیل ہوگئے، جو فریقین ہے وہ تو اب نہیں ہے۔
جس کے جواب میں وکیل درخواست گزار بابر خان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم جوڈیشل انکوائری چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے۔
جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا تو صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔ ہمارا دائرہ اختیار پر اعتراض ہے۔
جس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ آپ جواب جمع کریں اور کہہ دے کہ ہمیں اس پر اعتراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے لیکن پھر بھی آپ کو سنیں گے۔
عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی