خیبر میڈیکل

خیبر میڈیکل یونیورسٹی، طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی پی ایم ایس کے طلباء وطالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی 15 دن میں مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے گی۔
قبل ازیں طلباء وطالبات کا حیات آباد میں کیمپس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز انتظامیہ نے طالبات کے سامان کو ہاسٹل سے باہر پھینک کر ہاسٹل خالی کروایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مین کیمپس میں بلڈنگ کے باوجود بی ایس طلبہ کیلئے جگہ نہیں۔
انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی مین کیمپس میں بی ایس طلبہ کو پڑھنے کیلئے بلڈنگ فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ