یمنی حوثیوں کا امریکی

یمنی حوثیوں کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، قطر نے گیس ترسیل روک دی

ویب ڈیسک: یمنی حوثیوں نے امریکی جہاز پر میزائل سے حملہ کر دیا۔
جس کے بعد قطر نے گیس اور تیل کی ترسیل بحیرہ احمر کے راستے روک دی ہے۔
بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار جہاز پر حملے کے بعد جنگ پھیلنے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق حوثی جنگجووں نے جہاز کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جو کارگو ہولڈ میں آکر لگا تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا کے مطابق حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی بمباری کے باوجود حوثیوں کی مال بردار جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت برقرار ہے۔
تازہ ترین اعلان قطر کی جانب سے سامنے آیا ہے جس نے کہا ہے کہ وہ اپنا تیل اور گیس بحیرہ احمر کے راستے برآمد نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم