میزائل سے حملہ

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پرمیزائل سے حملہ

ویب ڈیسک :بحیرہ احمر میں یمن کے حوثیوں نے امریکی بحری جہاز پربیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، امریکی فوج نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی فوج کے مطابق یمن سے داغا گیا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل حملہ امریکی ملکیت کے مارشل آئی لینڈز جھنڈا بردار جہاز پر ہوا، میزائل حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، جہاز کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا،حملے کے بعد بحری جہاز اپنی منزل کی طرف رواں ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغی اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جواب میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ