وزیراعظم

ڈیووس :وزیراعظم کی جان کیری سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سویٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جان کیری سمیت اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات ہوئی، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اور عالمی اثرات بالخصوص ترقی پزیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیرِ اعظم سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔
انوار الحق کاکڑ ورلڈ اکنامک فورم کے عالمی تنازعات سے بچاﺅ کے موضوع پر غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیرِاعظم سے ایرانی وزیر خارجہ اور کارگِل کمپنی کے صدر کی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے بانی کی جانب سے عالمی رہنماﺅں، بین الاقوامی تنظیموں اور کونسل سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت بھی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نرس اغوا، ڈی پی او لا لاتعلقی کا اظہار