قیدیوں کی اموات

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی اموات پر انکوائری کا حکم

ویب ڈیسک :سنٹرل جیل پشاور میں 15 دنوں کے دوران 4 قیدیوں کی اموات ہوئیں جس پر سپرنٹنڈنٹ نے میڈیکل افیسر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
13 جنوری 2024 کو جاں بحق ہونے والے ملزم تلاوت خان کی مکمل میڈیکل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل عملے کی تفصیلات بھی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ۔
ملزم تلاوت خان اسٹریٹ کرائم اور موبائل سنیچنگ کے الزام میں قید تھاجبکہ جاں بحق ملزم گرفتاری کے دوران زخمی بھی ہوا تھا ۔
سنٹرل جیل میں جاں بحق ہونے والے ملزمان میں 302،اغوا کاری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات