کامران بنگش

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر کامران بنگش کو ’ریکٹ ‘کا انتخابی نشان الاٹ

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش کا بطور آزاد امیدوار انتخابی نشان تبدیل کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کامران بنگش کو ’ریکٹ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کامران بنگش نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے انتخابی نشان کو چیلنج کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان امیدوار سے مشاورت کر کے تبدیل کرنے کی ہدایت کی جس پر الیکشن کمیشن نے کامران بنگش کا انتخابی نشان تبدیل کردیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ