چین کی پاک ایران

چین کی پاک ایران کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

ویب ڈیسک: چین نے پاک ایران کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کر دی۔
کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا کہنا ہے کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کئے جاسکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ تعلقات عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں، پاکستان اور ایران بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کرسکتے ہیں، چین اچھے دوست پاکستان و ایران سے کہتا ہے ہم کردارکیلئے تیار ہے۔
یانگ یوڈونگ نے مزید کہا کہ پاک ایران تعلقات پرامن طریقوں سے حل کئے جاسکتے ہیں، دونوں ملکوں سے کہتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں اور تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آگے بڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاک ایران اختلافات دور کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے