ایران کی بوکھلاہٹ

بلوچستان پر حملہ ایران کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، حنا ربانی

ویب ڈیسک: پاکستان کی سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے بلوچستان میں ایرانی حملے پر کہا ہے کہ ایسا حملہ ایران کی بوکھلاہٹ اور تنہائی کو ظاہر کرتا ہے، ایران دنیا میں پہلے ہی تنہا ہے اور پاکستان اس کی مدد کرتا ہے۔
نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ یہ غیرمنطقی، غیرقانونی، غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز حملہ ایران کے اندرونی معاملات کی وجہ سے کیا گیا۔
پاکستان کے ردعمل پر حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سخت سفارتی ردعمل دیدیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے تعلقات میں فوری ردعمل نہیں دیا جاتا، پاکستان کا ردعمل اب ایسا ہونا چاہئے کہ آئندہ کوئی ایسا خیال ذہن میں نہ لائے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں