نوازشریف آج انتخابی مہم

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف آج انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف آج انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
قائد ن لیگ میاں نوازشریف آج حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
لیگی قائد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 میں اُمیدوار سائرہ افضل تارڑ کے انتخابی جلسے میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لیکر میدان میں اُتریں گے۔
پی ٹی آئی دورِ حکومت کی ناکامیوں کو بھی انتخابی بیانئے کا حصہ بنایا جائیگا۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبالی جلسے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار کسی عوامی جلسے میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی