پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 63 ہزار کی سطح برقرارنہ رکھ سکی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 63 ہزار کی سطح برقرارنہ رکھ سکی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے.
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کمی ہوگئی۔
بدھ کو اختتامی سیشن میں انڈیکس 100 پوائنٹس سے زائد گر کر 63 ہزار 567 پوائنٹس پر آگیا تھا۔
جمعرات کو بھی مندی کا رجحان جاری رہنے کے باعث کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کئے جانے کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار 500 پوائنٹس تک گر گیا۔
سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میکرو اکنامک محاذ پر حکومت کی کوششوں کے باوجود پاکستان کا گردشی قرضہ 5.73 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔
قرضوں میں یہ اضافہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سےمعاملے پر زور دیئے جانے پرہوا۔

مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے