صوابی میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل

تھانہ ذیدہ کی حدود میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے تھانہ ذیدہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرائ٘م پیشہ افراد جنہوں نے فائرنگ کی کئی اہم مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
یاد رہے کہ صوابی میں پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب