کروڑوں کی فیس ناقابل واپسی

الیکشن 2024، امیدواروں سے جمع کروڑوں کی فیس ناقابل واپسی قرار

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے اب کی بار نیا ضابطہ اخلاق جاری کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں سے جمع کروڑوں کی فیس ناقابل واپسی قرار دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 28 ہزار سے زائد امیدواروں سے فیس کی مد میں قومی خزانے میں 64 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد جمع کرائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی کروڑوں کی فیس ناقابل واپسی ہے۔

مزید پڑھیں:  طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، مقناطیسی لہروں سے روشنیاں پھیل گئیں