اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی پاک ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو، دونوں ممالک خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق مسائل حل کریں۔
انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کے تمام خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب یورپی یونین نے بھی پاکستان ایران کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، ترجمان یورپی یونین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر بڑھتے پرتشدد واقعات پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان، عراق اور ایران میں ہوئے حملے یورپی یونین کیلئے باعث تشویش ہیں، حملوں سے ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے، حملوں سے خطے میں عدم استحکام کے اثرات پیدا ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ