ڈرون کا تجربہ

شمالی کوریا کا زیر سمندر جوہری ہتھیار لے جانیوالے ڈرون کا تجربہ

ویب ڈیسک :شمالی کوریا کاہتھیاروں کی دوڑ میں آگے جانے کا جنون مزید بڑھ گیا ‘زیر سمندر جوہری ہتھیارلے جانے والے ڈرون کا تجربہ کر لیا ہے ۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی فوجی مشقوں کے جواب میں زیر آب جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون کا ٹیسٹ کیا ہے جسے ’ہیئل 5-23 ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے پہلے بھی اس قسم کا ٹیسٹ کیا تھا تاہم تازہ ترین تجربے سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔
شمالی کوریا بارہا یہ باور کراتا رہا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی وقت شروع ہونے والی جنگ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا شمالی و جنوبی کوریا کے دوبارہ متحد ہونے کے معاملہ اب ختم ہو چکا ہے اور جنوبی کوریا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز