امریکی جہاز کو نشانہ

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک :حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی نیول فورسز کی جانب سے چم رینجرز نامی امریکی جہاز پر میزائل داغے گئے تاہم حملے میں جہاز یا عملے کو نقصان نہیں پہنچا، چم رینجرز امریکا کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا جھنڈا بردار آئل ٹینکر ہے۔
برطانوی میری ٹائم رسک منیجمنٹ کمپنی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی جہاز جدہ سے کویت کے علاقے شویک جا رہا تھا جب حملے کی اطلاع ملی، ایک میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندر میں گرا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے ہیں، حملوں میں حوثیوں کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، حالیہ دنوں میں یہ امریکی فوج کی جانب سے یہ چوتھی کارروائی ہے جس میں یمن میں سرگرم گروپ پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل