عبدالقہار بلخی ن

طالبان حکومت کی پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

ویب ڈیسک :افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی ہے ۔
امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل مسلط کردہ جنگوں اور عدم استحکام کے بعد طالبان حکومت کے قیام سے خطے میں امن قائم ہوا ہے تاہم ایران اور پاکستان کے درمیان شروع ہونے والی کشیدگی اور حملے تشویش ناک ہیں جس نے خطے میں پھر سے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
عبدالقہار بلخی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں، دونوں پڑوسی ممالک پر علاقائی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنے تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیتے ہیں-

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ