نوشہرہ، مارٹر گولہ پھٹنے اور چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں مارٹر گولہ پھٹَنے اور خستہ حال گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق امان گڑھ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اطلاعات کے مطابق امان گڑھ کے علاقے اختر آباد کے ایک گھر میں مارٹر گولہ پھٹنے کے باعث 2 خواتین زخمی جبکہ 5 سالہ احمد جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقہ شیدو میں پرانی کھنڈر نما عمارت کی چھت گر گئی۔ عمارت کے نیچے بچے کھیل کھود میں مصروف تھے کہ اس دوران ان پر چھت آ گری اور 10 سالہ بچہ دب گیا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ