چارسدہ، مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے حلقہ پی کے 66 میں سیاسی پوسٹر لگانے پر تکرار اور ہاتھا پائی کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شبقدر پی کے 66 میں ہونیوالے واقعہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سعد اللہ ، احسان اللہ اور دختر الف خان شامل ہیں۔
دوسری جانب چارسدہ ہری چند روڈ پر جان آباد کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے چنگ چی رکشہ الٹ گیا۔ واقعہ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی اور چنگ چی ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد