ایبٹ آباد، سانحہ 9 مئی میں ن لیگ والے ملوث ہیں، مشتاق غنی

ویب ڈیسک: سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں مسلم لیگ ن والے ملوث تھے۔ رانا ثناء اللہ نے ن لیگ کے کارکنوں کے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے دیئے تھے۔
غنی باغ میں انتخابی مشاورتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی رہنماء انڈر گرائونڈ ہوئے۔ انہی کی ہدایت پر بیرون ملک گیا یہاں مشکلات پیش آنا شروع ہو گئی تھیں۔
سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ن لیگ ملوث ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ یاوس میں منڈی لگائی گئی، ہمارے ایم این ایز کو کروڑوں روپے کی آفرز ہوئی۔ ہم لوگوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، ہم پرتشدد لوگ نہیں۔
مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف محب الوطن جماعت ہے۔ ہم اپنے اداروں سے پیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں