نوشہرہ، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن، سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی متاثر ہو گئی۔
ذراَئع کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ میں بھی صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے جیسی صورتحال رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں اور گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پیش آئی تھی اور صارفین بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی سے محروم ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان