شعیب نے بھائی کیساتھ

شادی میں خاندان کی عدم شرکت کا دعویٰ، شعیب نے بھائی کیساتھ تصویر شیئر کردی

ویب ڈیسک: شادی میں خاندان کی عدم شرکت کا دعویٰ سامنے آنے پر شعیب ملک نے بھائی کیساتھ تصویر شیئر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ سٹار شعیب ملک کی ثنا سے شادی سے متعلق بہنوئی عمران ظفر نے دعویٰ کیا تھا کہ شعیب کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی۔
ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں، مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے۔
خاندان میں سے کوئی بھی شعیب کی شادی میں شامل نہیں تھا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا بہت افسوس ہے۔
بعد ازاں دعویٰ کیا گیا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی،
ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کیساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں،
ثانیہ ایک عرصے تک نظرانداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اُٹھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کیساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ