خاتون خودکش بمبار کی اطلاع پر یونیورسٹیاں بند، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: خاتون خودکش بمبار کی اطلاع پر اسلام آباد کی یونیورسٹیاں بند کر دی گئیں جبکہ اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ این ڈی یو، قائداعظم، ائیر اور بحریہ یونیورسٹییز سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ حملے کے لئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں تاہم پھر بھی انتخابی ریلیوں، جلوسوں میں احتیاط لازمی کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، فیصل کریم کنڈی