فیصل ایونیو پل

اسلام آباد، فیصل ایونیو پل سے لاش لٹکتی پائی گئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں فیصل ایونیو پل سے لاش لٹکتی پائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فیصل ایونیو پر پل سے ایک لاش لٹکتی پائی گئی ہے،
جس کی شناخت 30 سالہ عمر شہام کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر شہام آئی نائن ون کا رہائشی ہے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فیصل ایونیو پر پل واقعہ مبینہ طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور