سین جوز: حال ہی میں امریکی سائنسدانوں نے کوسٹا ریکا کے سمندر میں آکٹوپس کی 4 نئی نسلیں دریافت کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کوسٹا ریکا کے سمندری ساحل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گہرے سمندر میں رہنے والے آکٹوپس کی 4 نئی نسلیں دریافت کیں۔
محققین نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ گہرے سمندر کے آکٹوپس ایک بالکل نئی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے تاہم فی الحال انہیں “ڈوراڈو آکٹوپس” کا نام دیا گیا ہے۔
مونٹیری بے ایکویریم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سمندری ماحولیات کے ماہر جم بیری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سمندر میں صرف دو مہمات میں آکٹوپس کی چار نئی نسل دریافت کرنا بڑی کامیابی ہے۔ یہ گہرے سمندر میں پائی جانے والے حیاتیاتی تنوع کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کئی ایسے جاندار ہیں جو دریافتیں کیے جانے کے منتظر ہیں۔
محققین نے آکٹوپسوں کو سمندری چٹانوں کے درمیان کھوکلی جگہوں میں موجود انڈوں سے نکلتے دیکھنے کے دوران دریافت کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آکٹوپس کی کھوکھلی جگہوں سے قربت بتاتی ہے کہ یہ مخلوقات کھوکلی جگہوں میں موجود گرم درجہ حرارت کو انکیوبیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ لیکن طویل عرصے تک اس ظاہری جگہ پر رہنا شکاریوں کی جانب سے خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
Load/Hide Comments