تین بچوں اور بیوی کو قتل

کراچی میں تین بچوں اور بیوی کو قتل کرکے شوہر کی خودکشی

ویب ڈیسک :کراچی کے علاقہ وائر لیس گیٹ کے پاس گھر کے اندر شوہر نے بیوی اور تین بچوں کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔
دلخراش واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹ میں پیش آیا‘ رہائشی احسن رضا رضوی نے تین بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی امہ ہانی اور اہلیہ ندا رضوی کی جان لے لی۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو زہر دے کر مارا گیا، گھر کے سربراہ نے پھندا لگا کر خودکشی کی ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ملیر طارق الٰہی مستوزئی خود موقع پر پہنچ گئے جبکہ بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی جمع ہو گئے ہیں ۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق متوفی نے خودکشی سے قبل خط بھی لکھا تھا پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نرس اغوا، ڈی پی او لا لاتعلقی کا اظہار