حفاظتی اقدامات

اسلام آباد:پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک :اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں سکول کے احاطے میں زائرین /باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے ۔
سکولز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب جانچ پڑتال کے علاوہ کسی بھی قسم کے مشتبہ (شخص/بیگ وغیرہ) کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی ایجنسیوں کو دی جائے۔
اس کے علاوہ حفاظتی کیمروں کی تنصیب اور باﺅنڈری والز پر خار دار تاریں لگانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا