بلاول بھٹو

پاکستان تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے‘بلاول بھٹو

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پرٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت اور تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ’مہنگائی، غربت اور بےروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، معاشرے میں تقسیم پھیلی ہوئی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے، نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
’اپنے منشور کو لے کر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست ہمارے منشور میں نہیں، مجھے 4 بار نہیں ایک بار موقع دیں، وعدے پورے کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہمیں موقع دیا گیا تو خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے، کسان کارڈ لائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسانوں کو فصل کی قیمت ملے گی، فصل میں نقصان ہوا تو چھوٹے کسانوں کو پیسے دیے جائیں گے، بےنظیر مزدور کارڈ کے ذریعے تمام سہولیات دیں گے، جبکہ بےروزگار نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لے کر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ