بنوں میں نوجوان کی نعش

بنوں میں نوجوان کی نعش برآمد، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: بنوں میں ڈومیل کے علاقے ترخوبہ پٹول خیل روڈ کیساتھ نوجوان کی نعش بر آمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 27 سالہ جوان افسر خان کو گردن پر وار کرکے قتل کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نعش خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کرکے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ اسے کیوں قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینٹرل جیل پشاور میں بلڈ سکریننگ، 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق