خود کش حملوں کا خدشہ

خیبر پختونخوا میں سیاسی اجتماعات پرخود کش حملوں کا خدشہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی سرگرمیوں کے دوران سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر خودکش حملوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لکی‘ بنوں‘ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی جانب سے سیاسی اجتماعات، جلسے جلوسوں اور کارنر میٹنگز پر 21 فروری تک پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری حکمنامہ میں بتایاگیا ہے لکی‘ ڈیرہ‘ بنوں اور ٹانک میں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر خود کش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ہے ۔
خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خدشات کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنیوالے گروہ کے 3 افراد گرفتار، مضر صحت گوشت تلف