پاراچنار، سپینہ شگہ

پاراچنار، سپینہ شگہ میں بارودی دھماکہ میں دو بچے زخمی

ویب ڈیسک: پاراچنار کے علاقے سپینہ شگہ میں بارودی دھماکہ میں دو لڑکے زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک آفغان سرحدی گاوں سپینہ شگہ میں بارودی مواد دھماکہ میں دو لڑکے زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں رشید عمر 14 سال اور بلال عمر 12سال نامی لڑکے شامل ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق متاثرہ لڑکے قریبی جنگل میں مائن کا شکار ہوگئے۔
بارودی دھماکہ میں زخمی ہونے والے دونوں لڑکوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نائیجر، امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس روسی فوج کے ہاتھ لگ گیا