پی ٹی آئی خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے۔
سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود مجھے خیبر پختونخوا کی فائنل جنرل سیٹوں اور ریزرو سیٹوں کی فہرست نہیں دکھائی گئی۔
عاطف خان نے کہا مجھے بتایا گیا کہ یہ ایک راز ہے اور آپ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری جانب اس معاملے پر نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، عاطف خان نے صرف شکوہ کیا اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف