مہمند، تجارتی شاہراہ گورسل کا کھلنا قیام امن سے مشروط قرار

ویب ڈیسک ضلع مہمند میں ایک تقریب کے دوران کمانڈنٹ مہمند رائفلز کا کہنا ہے کہ تجارتی شاہراہ گورسل کا کھلنا قیام امن سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خویزئی بایزئی کے تمام مطالبات جائز ہیں۔
ڈی سی مہمند نے اس موقع پر کہا کہ دہ خویزئی جرگہ علاقے کے مسائل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
عوام نے اپنے مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خویزئی بایزئی میں صحت، تعلیم، موبائل سروس اور دیگر بنیادی مشکلات ہیں۔ ضلع میں سیاست کی بجائے فلاحی جرگوں کو ترجیح دینی چاہیے۔
اس موقع پر موجود عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ معدنیات کے ٹیکس میں عوام کا حصہ بھی واضح کریں۔ یاد رہے کہ تجارتی شاہراہ شاہراہ گورسل کے کھلنے کو قیام امن سے مشروط کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی