خیبرپختونخوا میں برف باری

خیبرپختونخوا میں پہلی برف باری، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا.
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے کہا ہے کہ کالام، چترال، مالم جبہ، ناران کاغان، گلیات سمیت دیگر بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹورازم پولیس کے نوجوان تعینات کئے گئے ہیں۔
ترجمان محمد سعد نے کہا کہ سیاح برف باری والے مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سیاحتی مقامات پر موجودہ صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے سیاح ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں، ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ سے شکست پر کوئی بہانہ قبول نہیں،رمیز راجہ