ٹائم سنٹر آتشزدگی، متاثرہ تاجروں کا احتجاج، حکومت سے مالی امداد کی اپیل

ویب ڈیسک: پشاور صدر کے ٹائم سنٹر آتشزدگی کے حوالے سے متاثرہ تاجروں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اورع پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ ٹائم سنٹر آتشزدگی ے 6 سے7 ارب روپےکا نقصان ہوا۔ یہ واقعہ دکانداروں کے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں۔
احتجاج کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے سامان کو نکالنے کی کوشش کی مگر آگ پھیل چکی تھی، آگ سے 65 دکانیں، 10 کاونٹر اور 100گودام جل گئے اور اس میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔
انہوں نے جموکت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے روڈ پر آ گئے ہیں، تاجروں کی مدد کی جائے، تاجروں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔
تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہنا تھا کہ چھ سے سات ارب روپے کا تاجروں کا نقصان ہوا، ان میں زیادہ تر تاجروں کا سامان کریڈٹ پر تھا۔ اس لئے یہ واقعہ نہ صرف نقصان کا باعث بنا بلکہ اس سے تمام تاجر مقروض بھی ہو گئے۔
انہوں نے حکومت کو یاد دلایا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  چترال :بارات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 7افراد زخمی