برٹش ایشین ٹرسٹ

ملازم پر تشدد:برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی

ویب ڈیسک :کنگ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے ملازم پر تشدد کی ویڈیو آنے کے بعد راحت فتح علی خان سے سے وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر لاتعلق کا فیصلہ کیا ‘حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، بدسلوکی کے سخت خلاف ہیں۔
ایشین برٹش ٹرسٹ کی بنیادکنگ چارلس نے رکھی تھی اور انہوں نے 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ 27 جنوری کی رات گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے بوتل کا پوچھتے رہے۔
اس حوالے سے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں نوید حسنین کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے تیار