ایپل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے نئے ایموجیز پر کام جاری

کیلیفورنیا: ایپل کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے جلد ہی نئے ایموجیز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 17.4 بِیٹا میں 118 نئی ایموجیز متعارف کرائی گئی ہیں جن میں لیموں، فینکس، کتھئی مشروم، ٹوٹی ہوئی داھاتی کڑی، سر ہلاتے دو سر اور چار جینڈر نیوٹرل فیملیز کی ایموجیز شامل ہیں جبکہ دیگر ایموجیز پہلے سے موجود ایموجیز کی بدلی ہوئی شکلوں پر مشتمل ہیں جن میں مختلف رنگ یا کسی ایموجی کی سمت کا مختلف ہونا شامل ہے۔
واضح رہے ایموجیز کی اس فہرس میں جھنڈے والا کوئی ایموجی شامل نہیں ہے اور ام ایموجیز میں صرف جغرافیائی جھنڈے نہیں بلکہ اشاروں کے جھنڈے اور رنگوں پر مشتمل جھنڈے شامل ہیں۔
یہ ایموجیز فی الحال آئی فون ڈیویلپرز کو دستیاب ہیں جبکہ صارفین کے لیے ان ایموجیز کا مارچ کے مہینے میں آئی او ایس 17.4 اپ ڈیٹ کے ساتھ متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔
یہ اپ ڈیٹ رواں ماہ ریلیز کیے جانے والے آئی او ایس 17.3 کا فالو اپ ہے جس میں درجن سے زائد بگز کو ٹھیک کیا گیا تھا۔